Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں رہا؟

سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں رہا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو مدینہ منورہ، الاحسا اور حفر الباطن 46 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے سعودی عرب کے سب سے گرم  شہر رہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت  19 سینٹی گریڈ ابہا شہر میں ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے ٹوئٹر پر کہا ہے  کہ جمعے کو مکہ مکرمہ، وادی الدواسر، ینبع، العلا اور الخرج 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے دوسرے نمبر پر رہے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ ابھا کے بعد جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت باحہ 21، طریف  24 اور القریات میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: