Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 314 ارب، اخراجات 320 ارب ریال

سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران آمدنی 595.7 ارب ریال ہوئی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران قومی بجٹ کو ہونے والی آمدنی، اخراجات اور خسارے سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔
اخبار 24  اور الشرق الاوسط کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 2023 مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران قومی بجٹ کی مد میں آمدنی  314.82 ارب ریال اور اخراجات  320.09 ارب ریال رہے۔ خسارہ  5.27 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران تیل کے ماسوا ذرائع سے 135 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ سالانہ کی بنیاد پر13 فیصد آمدنی زیادہ ہوئی جبکہ تیل سے 179 ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔
دوسری سہ ماہی کے حوالے سے بجٹ کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران آمدنی 595.7 ارب ریال ہوئی جبکہ اخراجات 603.9 ارب ریال کے قریب ہوئے۔
دوسری سہ ماہی کے دوران تیل سے ہونے والی آمدنی میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی۔
2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سالانہ کی بنیاد پر اخراجات نو فیصد بڑھ گئے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت خزانہ نے پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی  281 ارب ریال اور اخراجات  283.9 ارب ریال بتائے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: