Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 13 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 13 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 297 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 298.82 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 79.66، اماراتی درہم 81.35، بحرینی دینار 792.68، عمانی ریال 777.17، کویتی دینار 967.75 اور قطری ریال کی قیمت 81.948 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 13 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 297 اور قیمت فروخت 300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.25 اور قیمت فروخت 79 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید81.2  اور قیمت فروخت 82 روپے رہی۔

شیئر: