Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایریکا روبن ’مس یونیورس پاکستان‘ بن گئیں

اس سال ’مس یونیورس‘ چُننے کے لیے مقابلہ حسن نومبر میں ایل سلواڈور میں منعقد ہوگا۔ (فائل فوٹو: انسٹاگرام/ایریکا روبن)
پاکستانی فیشن ماڈل ایریکا روبن تاریخ کا پہلا ’مِس یونیورس پاکستان‘ ٹائٹل جیتنے والی خاتون بن گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایریکا روبن جمعرات کو یہ ٹائٹل جیتی ہیں اور اب وہ نومبر میں عالمی ’مِس یونیورس‘ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
’مِس یونیورس پاکستان‘ مقابلہ دبئی میں واقع ایک کمپنی ’یوگن گروپ‘ نے معقد کروایا تھا۔ ’یوگن گروپ‘ کے مطابق وہ پاکستانی ماڈل کو عالمی مقابلہ حُسن میں بھیجا جائے گا جو 1952 سے لے کر اب تک ہر برس منعقد ہوتا ہے۔
اس سال ’مس یونیورس‘ چُننے کے لیے مقابلہ حسن نومبر میں ایل سلواڈور میں منعقد ہوگا۔
ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ عالمی مقابلہ حُسن میں کوئی پاکستانی ماڈل حصلہ لیں گی۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی مقابلہ حُسن میں حصہ لے رہی ہیں۔
’مِس یونیورس پاکستان‘ کے منتظمین کے مطابق ایریکا روبن چار پاکستانی ماڈلز کو شکست دے کر یہ ٹائٹل جیتی ہیں۔
’مس یونیورس پاکستان‘ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ایریکا روبن نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ یہ کونٹیسٹ جیتنے والی پہلی خاتون بننے پر خوش ہیں اور ’پاکستان کی خوبصورتی‘ کو اُجاگر کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہمارا ایک خوبصورت کلچر ہے جس کے بارے میں میڈیا بات نہیں کرتا۔ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز اور مہربان ہیں۔‘
ایریکا روبن کہتی ہیں کہ ’میں لوگوں کو ہمارے مزیدار کھانے، قدرتی مقامات اور برف سے چھپے پہاڑوں کو دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتی ہوں۔‘

شیئر: