چین میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں نیپال نے منگولیا کے خلاف ٹی 20 کرکٹ کا سب سے زیادہ سکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
چینی شہر ہینگزو میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے کوشال مَلا نے 50 گیندوں پر 137 رنز بنائے جس میں انہوں نے منگولیا کے بولروں کو 12 چھکے اور 8 چوکے رسید کیے۔
کوشال مَلا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
انہوں نے منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سینچری بنائی۔
اُن کے علاوہ کپتان روہت پاؤڈیل نے 27 گیندوں پر 61 جبکہ دِیپندرا سنگھ ایری نے 10 گیندوں پر 52 رنز سکور کیے۔
نیپال نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 26 چھکے اور 14 چوکے لگائے جبکہ منگو یا کی جانب سے 29 رنز ایکسٹرا دیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلانNode ID: 782431
-
ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ کیوں رو پڑے؟Node ID: 798321
315 رنز کے جواب میں منگولیا کی پوری ٹیم صرف 41 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیپال نے یہ میچ 273 رنز کے تاریخی مارجن سے جیت لیا جو ایک ورلڈ ریکارڈ مارجن ہے۔
اس میچ میں نیپال نے ٹی20 کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے کا لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
Wait what was that, Kushal Malla? #AsianGames #Hangzhou2023 pic.twitter.com/USpox0tZ0p
— Cricbuzz (@cricbuzz) September 27, 2023