Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: روہت شرما کی شاندار بیٹنگ، انڈیا نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

افغانستان کے خلاف جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں انڈیا نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
 افغانستان کی جانب سے دیے گئے 273 رنز کے ہدف کو انڈیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 35 اوورز میں حاصل کر لیا۔
انڈیا کی جانب سے کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 131 رنز بنائے، جبکہ وراٹ کوہلی نے 55 رنز سکور کیے۔
اشان کشن 47 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور روہت شرما بھی 131 رنز بنانے کے بعد راشد خان کا شکار بنے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے 80، حضرت اللہ عمرزئی نے 62 اور ابراہیم زدران نے 22 رنز بنائے۔
انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے چار، ہاردک پانڈیا نے دو جبکہ شاردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بدھ کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس میچ میں انڈیا کو اپنے اوپنر بیٹر شبھمن گِل کی خدمات ڈینگی بخار کے باعث حاصل نہیں تھیں، جبکہ انڈیا نے اس میچ کے لیے رویچندرن اَشون کی جگہ شاردُل ٹھاکر کو شامل کیا تھا۔
یہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ تھا۔
اس سے قبل افغانستان کو دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انڈیا نے چنئی میں آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا۔
اگر افغانستان اور انڈیا کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک تین میچ کھیل چکی ہیں جس میں دو میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔
انڈیا کی پلئینگ الیون
روہت شرما (کپتان)، اِشان کشن، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا، محمد سراج۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون
رحمان اللہ گُرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، نوین الحق۔ 
 

شیئر: