Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ سے زائد تک کی کمی کر دی

ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں سب سے زیادہ کمی فورچیونر جی پیٹرول میں کی ہے۔ (فوٹو: ٹویوٹا)
کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13 لاکھ روپے سے زائد تک کی کمی کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں ایک لاکھ روپے سے لے کر 13 لاکھ روپے تک کی کمی کی ہے۔
ٹویوٹا یارس 1.3 جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 99 ہزار سے کم ہو کر 43 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔
اسی طرح یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی کے بعد 53 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔
 کرولا 1.6 ایم ٹی کی کی قیمت میں دو لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار ہوگی۔
اسی طرح کرولا 1.6 سی وی ٹی میں دو لاکھ 10 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اِس کی قیمت 65 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صرف یہ ہی نہیں، ٹویوٹا رِیوو جی آر ایس کی نئی قیمت 7 لاکھ 90 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 35 لاکھ ہوگئی ہے۔
ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں سب سے زیادہ کمی فورچیونر جی پیٹرول میں کی ہے جس کی نئی قیمت 13 لاکھ  10 ہزار روپے کی کمی کے بعد 1 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
 
اسی طرح فورچیونر وی پیٹرول کی نئی قیمت 11 لاکھ روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 99 لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ فورچیونر جی آر ایس کی نئی قیمت 11 لاکھ 90 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) اور ایم جی موٹرز نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کے باعث کی جا رہی ہے۔

شیئر: