Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والا بحرینی فوجی ہلاک

میجر محمد سالم پیر کو ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے تھے (فوٹو: بحرینی نیوز ایجنسی)
سعودی عرب کی یمن کے ساتھ جنوبی سرحد پر حوثی ملیشیا کے حملے میں زخمی ہونے والا بحرین کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
بحرین ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ میجر محمد سالم محمد عنبر پیر کو ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
بحرین کی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ بحرینی فوجی عرب اتحاد فورسز کے آپریشن فیصلہ کن طوفان اور آپریتشن ری سٹورنگ ہوپ کے حصے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حوثی ملیشیا کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک فوجی زخمو ں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا‘۔
بحرین ڈیفنس فورس کے فیلڈ مارشل اور کمناڈر شیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ نے عیسی ایئربیس پر جسدخاکی وصول کیا۔
یاد رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب ایک ڈرون حملے میں چار بحرینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جو 2015 میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بحرین کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
گزشتہ سال اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے نفاذ اور اکتوبر میں اس کے ختم ہونے کے بعد سے کشیدگی میں پر کمی آئی ہے۔ 
بحرین ان متعدد ممالک میں سے ایک تھا جس نے 2014 میں حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت صنعا سے بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کو بے دخل کیے جانے کے بعد عرب اتحاد کو فوج فراہم کی تھی۔

شیئر: