Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے روایتی پکوان لاجواب ہیں، برطانوی شیف

عرب ڈشوں میں اجزاء اور ترکیب کے ساتھ چھپی داستان متاثرکن ہوتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی شہرت یافتہ برطانوی شیف مارکو پیئر وائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے  روایتی پکوان بہت عمدہ ہیں اور یہ حقیقت میں لاجواب ہیں۔ 
عرب نیوز کے مطابق برطانوی شیف سعودی عرب میں حکومتی پیمانے پر غذائی کاروبار سے متعلق ہونے والی سہ روزہ ان فلیور ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے ریاض میں موجود ہیں۔
برطانوی شیف نے فوڈ اینڈ یبوریج ایونٹ کے دوران شیف ایرینا میں آنے والے مہمانوں  کے لیے ایک لذیذ ڈش زعفران کے ساتھ تیار کی۔
برطانوی شیف مارکو پیئر وائٹ کو عالمی شہرت یافتہ شیف ماریو بٹالی، ہیسٹن بلومینتھل اور گورڈن رمسے جیسے لیجنڈز کو تربیت دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے 1995 میں 33 سال کی عمر میں سب سے کم عمر شیف ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا جب انہیں تین میکلین سٹارز سے نوازا گیا۔
برطانوی شیف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کھانے سادہ اور لذیذ ہیں اور میں خود بھی بہت زیادہ محنت طلب کھانا پسند نہیں کرتا۔
 انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ بات  یہ ہے کہ انتہائی ذائقے دار کھانا آپ کو کھلانا پسند کرتے ہیں۔
کھانے کی ہر چیز میں ذائقہ دیتے ہیں اس لیے آپ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور میز سے بھوکے نہیں اٹھتے جب کہ میں یورپ میں بہت سارے ریستورانوں کے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتا۔

یہاں کے روایتی طریقوں سے تیار کئے گئے پکوانوں کا احترام کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

بعض اوقات کسی پکوان کے پیچھے ایک روایتی داستان ہوتی ہے اور عرب ڈشوں میں اجزاء اور ترکیب کے ساتھ بہت سی روایات چھپی ہوئی ہیں۔
میرے خیال میں کسی پکوان کی کہانی اس کی ترکیب سے زیادہ اہم ہوتی ہے کیونکہ ترکیب آپ کو الجھا سکتی ہے جب کہ پکوان کے ساتھ جڑی روایتی داستان ہمیشہ متاثر کن ہوتی ہے۔

کھانے کی ہرچیز میں ذائقہ ہے اور آپ میز سے بھوکے نہیں اٹھتے۔ فوٹو ایکس

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ سعودی عرب کے پکوان بہت عمدہ ہیں اور ہم نئی اختراع کے بجائے نظرثانی پر توجہ رکھتے ہیں۔
ہم یہاں کے روایتی طریقوں سے تیار کئے گئے پکوانوں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں دنیا کے ایسے خطے میں لے جا سکتے ہیں جہاں یہ پہلے کبھی نہ گئے ہوں۔
 

شیئر: