Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

ایک اونس سونے کی قیمت 8172.24 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد جمعرات 7 دسمبر  کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے مطابق جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں  24 قیراط ایک گرام سونے کے  نرخ 244.44 ریال رہے جبکہ 22 قیراط کی قیمت 223.90 ریال رہی۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 213.88 ریال ریکارڈ کی گئی۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 183.33 ریال جبکہ 14 قیراط کی قیمت 143 ریال رہی۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 8172.24 ریال  ریکارڈ کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: