Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے 104 انڈین زائرین کو ویزے جاری کر دیے

شادانی دربار پر سالانہ تقریبات 12 سے 23 دسمبر تک جاری رہیں گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 104 انڈین زائرین کو سندھ میں واقع  شادانی دربار پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریبات کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔
جمعے کو انڈیا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے زائرین کو ویزے جاری کرنے کی تصدیق کی۔ شادانی دربار پر سالانہ تقریبات 12 سے 23 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور اعزاز احمد نے انڈین زائرین کو ویزا حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1974 میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہزاروں سکھ اور ہندو زائرین پاکستان آتے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق زائرین کو ویزے جاری کرنا پاکستانی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد بین المذاہب اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: