Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح بدھ کو حلف اٹھائیں گے

شیخ مشعل الاحمد الصباح کو 8 اکتوبر 2020 کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا (فوٹو: العربیہ)
کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بدھ کی صبح حلف اٹھائیں گے۔ وہ سابق امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد کویتی امیر منتخب ہوئے ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کویتی قومی اسمبلی کےسپیکر احمد السعدون کی جانب سے آئین کے آرٹیکل نمبر60 کی دفعات کے تحت خصوصی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ 
کویتی آئین کے آرٹیکل نمبر 60 میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے امیر حلف اٹھاتے ہیں۔ 
نئے امیر شیخ مشعل الاحمد سابق امیر شیخ نواف کے بعد کویت کے 17 ویں حکمران ہوں گے۔
گزشتہ تین برسوں سے شیخ مشعل الاحمد فیصلہ سازی میں اہم مانے جاتے تھے۔ ان کی جانب سے ملک کی ترقی اوراستحکام  و خوشحالی کے لیے مثالی فیصلے بھی کیے گئے۔ 
شیخ مشعل 1940 میں پیدا ہوئے جو دسویں حاکم کویت شیخ احمد الجابر المبارک الصباح جنہوں نے 1921 سے 1951 کے درمیان کویت کی حکومت سنبھالی تھی کے ساتویں بیٹے ہیں۔
انہیں 8 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا گیا۔ 

شیئر: