Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی رپورٹ یونیفائیڈ پورٹل سے اور بھی آسان

پورٹل پر ونچ طلب کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ( فائل فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کی رپورٹ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل لانچ کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
 یونیفائیڈ پورٹل پر انشورڈ اورغیرانشورنس والی گاڑیوں کے حادثات کی رپورٹ درج کرائی جاسکے گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس میں شعبہ حادثات کے ڈائریکٹر نے ڈیجیٹل امور کے حوالے سے ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مجوزہ پورٹل میں معمولی حادثے کی اطلاع دینے کے لیے ’اطلاع ۔ تصویر ۔ حرکت‘ کے عنوان سے سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔ 
علاوہ ازیں حادثے میں خراب گاڑی لوڈ کرنے کے لیے لاجسٹک سروس کے لیے ونچ طلب کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
ڈائریکٹر ٹریفک شعبہ حادثات کرنل السبیعی کا کہنا تھا’ ٹریفک پولیس کے ادارے کا رابطہ متعلقہ ادارے سے کیا جائے گا جس سے حادثے کے بعد معاملات کو نمٹانا مزید آسان ہوگا،۔ 
’خطرناک حادثے کی صورت میں وزارت صحت کی ٹیم سے فوری رابطہ کے لیے بھی لنک فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت زخمیوں یا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے کارروائی کی جاتی ہے‘۔ 
کرنل السبیعی نے مزید بتایا کہ’ پورٹل کا رابطہ وزارت بلدیات و دہی ترقی سے بھی کیا جائے تاکہ جہاں سے گاڑی کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ جاری کی جاتی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت نقل وحمل کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

شیئر: