Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’65 فیصد سے زیادہ سعودی مکانات کے مالک بن چکے‘

طے کیا گیا تھا کہ 2030 تک 60 فیصد سعودی مکانات کے مالک ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
غیر منقولہ جائیدادوں کے امور کے سعودی ماہر خالد المبیض نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب نے 2030 تک ہاوسنگ سکیم کا جو ہدف مقرر کیا تھا اس سے کہیں زیادہ حاصل کرلیا گیا۔‘ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’الیوم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’65 فیصد سے زیادہ سعودی مکانات کے مالک بن چکے ہیں۔‘
’طے کیا گیا تھا کہ 2030 تک 60 فیصد سعودی مکانات کے مالک ہوں گے۔‘ 
خالد المبیض نے کہا کہ’ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران 3 لاکھ 75 ہزار خاندانوں کو مکانات حوالے کردیے۔ حالیہ چیلنجوں کے ماحول میں یہ تعداد بہت اچھی ہے۔‘

شیئر: