Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاھرہ میں 55 واں کتاب میلہ ، مملکت کی شرکت

کتب میلے کا افتتاح مصری وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے کیا(فوٹو ، ایکس اکاونٹ)
مصر میں منعقد ہونے والے 55 ویں بین الاقوامی کتب میلے میں سعودی عرب کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق کتب میلے کا افتتاح مصری وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے کیا۔ اس کا سلسلہ چھ فروری 2024 تک جاری رہے گا
کتب میلے میں سعودی عرب سمیت 70 عرب اور ودیگر ممالک  کے 1200 ناشران کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ 
قاہرہ کا 55 واں کتب میلہ 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر لگایا گیا ہے۔ 
ناروے مہمان خصوصی کے طور پر میلے میں شریک ہے۔ اس کے تحت 550 ثقافتی پروگرام ہوں گے علاوہ ازیں فکری اور سماجی مسائل پر بحث کے لیے متعدد سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔ 

شیئر: