Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی خاتون کا ریاض میں یوم تاسیس منانے کا انوکھا انداز

شہری اور غیر ملکی  منفرد انداز سے سعودی عرب سے محبت کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض میں برازیلی ٹورگائیڈ خاتون نے سعودی روایتی لباس میں یوم تاسیس کا جشن منایا۔
 برازیلی خاتون الینی کو وائرل ویڈیو میں سعودی خواتین کا روایتی لباس پہنے صحرائی جیپ چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
الینی نے بتایا ’وہ برازیل سے ہیں اور یوم تاسیس کا جشن منانے ریاض آئی ہیں۔ روایتی سعودی لباس میں سعودیوں کی پسندیدہ گاڑی میں ریاض کے مختلف علاقوں میں جاؤں گی۔‘
انہوں نے صحرائی جیپ سے متعلق کہا کہ’ اس گاڑی میں بڑا فیول ٹینک ہے اور وہ طویل  سفر آسانی سے طے کر سکتی ہیں۔‘
وائرل ویڈیو میں برازیلی خاتون کو اپنی جیپ پر سعودی پرچم لگائے اور ملی نغمےسنتے ہوئے ریاض کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی  یوم تاسیس پر مختلف اور منفرد انداز سے سعودی عرب سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

شیئر: