Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ، 4 کو کام سے روک دیا گیا

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے21 ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے لائسنس منسوح کردیے جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی چار کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت نے یہ اقدام  ان ریکروٹمنٹ دفاتر کی نگرانی اور شواہد  سامنے آنے کے بعد کیا۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے 21 دفاتر جن کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں انہوں نے واجب الادا رقوم واپس نہیں کیں۔ ملازمت کے لیے غیر قانونی ذرائع اختیار کیے نیز مساند پلیٹ فارم سے ہٹ کر بھرتیاں کیں۔
وزارت نے کہا کہ چار دفاتر کو عارضی طور پر کام سے روکا گیا ہے۔ آجروں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق کارکنوں کی طلب میں تاخیر کی شکایت ملی تھی۔
وزارت کا کہنا ہے ریکروٹمنٹ دفاتر کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور اس حوالے سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لیے ٹیم کو فوری طور پر فیلڈ میں تعینات کرتے ہیں اور شواہد درست ثابت ہونے پر کارروائی کی جاتی ہے۔
سعودی عرب میں گھریلو عملے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ آن لائن سروسز اور جدید  ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔
وزارت کی کوشش ہے کہ مساند پورٹل کے ذریعے ریکروٹنگ کی پوری کارروائی بہتر انداز سے نمٹائی جائے تاکہ اس حوالے سے کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت مساند ایپ کے ذریعے درج کراسکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: