Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی رینکنگ، ٹاپ ٹین میں تین آسٹریلوی بولرز

انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے انڈین اوپنر یشسوی جیسوال 10ویں نمبر پر آگئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں تین آسٹریلوی کھلاڑی شامل ہیں۔
آئی سی سی نے بدھ کو تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کی جس میں ٹاپ ٹین بیٹرز میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی ریکنگ میں پہلے نمبر انڈیا کے جسپریت بمراہ براجمان ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر کین ولیمسن موجود ہیں جبکہ دوسرا نمبر انگلینڈ کے بیٹر جو رُوٹ کا ہے۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا ہے جبکہ چوتھے نمبر پر کیوی بیٹر ڈیرل مچل موجود ہیں۔
بیٹرز کی ٹیسٹ ریکنگ میں پانچواں نمبر پاکستانی سپرسٹار بابر اعظم کا ہے۔
اسی طرح چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ جبکہ ساتویں نمبر پر سری لنکا کے دیمُتھ کرونارتنے براجمان ہیں۔
اس فہرست میں آٹھواں نمبر انڈیا کے سپرسٹار بیٹر وراٹ کوہلی کا ہے جبکہ نویں نمبر پر انگلش بیٹر ہیری بروک براجمان ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان انڈین اوپنر یشسوی جیسوال 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
 

 ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جسپریت بمراہ موجود ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

اسی طرح ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جسپریت بمراہ موجود ہیں جبکہ دوسرا نمبر اُن کے ہم وطن رویچندرن اَشوِن کا ہے۔
تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھانے کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی ریکنگ میں پانچواں نمبر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا ہے جبکہ چھٹے نمبر پر اُن کے ہم وطن نیتھن لائن موجود ہیں۔
اس فہرست میں ساتواں نمبر پر انڈین سپنر رویندرا جڈیجہ کا ہے جبکہ آٹھویں نمبر پر سری لنکا کے پراباتھ جایاسوریا براجمان ہیں۔
ٹاپ ٹین ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں نویں نمبر پر انگلش بولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں جبکہ 10واں نمبر کیوی پیسر کائل جیمی سن کا ہے۔

شیئر: