Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 مسافر گرفتار

مسافروں نے منشیات پیٹ میں چھپائی ہوئی تھی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی نے 3 مسافروں کو شک کی بنیاد پر روکا اور مکمل تلاشی لی تو ان سے 2 کلو گرام سے زائد کوکین اور 878.2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔  مسافروں نے منشیات اپنے پیٹ میں چھپائی ہوئی تھی۔
 حراست میں لیے جانے والے مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اعلی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا کہ وہ تفتیش کا دائرہ بڑھائے ہوئے ہے۔ مملکت میں منشیات کو پہنچنے سے روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اگر کسی کو سمگلنگ کے حوالے سے معلومات ہوں تو وہ رپورٹ کرسکتے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: