Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفرت کا شربت کیا ہے اور اسے کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

’محبت کے شربت‘ میں میٹھا ذائقہ اور دلکش مہک پائی جاتی ہے (فائل فوٹو: گوگل)
ہم اکثر اوقات عرق گلاب، ٹھنڈے دودھ، ڈرائی فروٹ اور گلاب کی پتیوں کے ملاپ سے بنے ہوئے ’محبت کا شربت‘ کا نام تو سنتے ہی رہتے ہیں جس میں میٹھا ذائقہ اور دلکش مہک پائی جاتی ہے۔
رمضان میں افطاری کے لیے پیش کیے جانے والے اس شربت کو پیار اور مٹھاس کی علامت سمجھا جاتا ہے، تاہم آج ہم آپ کو اس شربت کے بالکل متضاد ’نفرت کے شربت‘ کے بارے میں بتائیں گے۔
ٹائمز آف انڈیا کے  مطابق نفرت کا شربت انڈیا میں پیا جانے والا منفرد مشروب ہے جو کہ کئی فلیورز اور تروتازہ ذائقوں کی علامت سمجھتا جاتا ہے۔
اس شربت کے منفرد نام کی وجہ کیا ہے
خلیج ٹائمز کے مطابق محبت کے شربت کی طرح نفرت کا شربت بھی نئی دہلی کی جامع مسجد کی گلیوں سے مشہور ہوا۔
نئی دہلی میں شربت فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس مشروب کا نام ’نفرت کا شربت‘ رکھنے کا خیال اس وجہ سے آیا کیونکہ ’جہاں پیار ہوتا ہے، وہ نفرت بھی ہوتی ہے۔‘
نفرت کے شربت میں ڈالے جانے والے اجزا
نفرت کے شربت میں 500 ملی لیٹر ٹھنڈا دودھ، دو چمچ ونیلا ایسنس، حسب ضرورت ڈارئی فروٹ، ڈھائی چمچ چینی، دو قطرے فوڈ کلر اور چھلکے کے بغیرایک کٹا ہوا سیب ڈالا جاتا ہے۔
نفرت کے شربت کو بنانے کا طریقہ
اس شربت کو بنانے کے لیے ایک باؤل میں دودھ اور چینی ڈال کر انہیں مکس کریں۔

محبت کے شربت کی طرح نفرت کا شربت بھی نئی دہلی کی جامع مسجد کی گلیوں سے مشہور ہوا (فائل فوٹو: فِلکر)

اس کے بعد اس دودھ میں ونیلا، فوڈ کلر، اور شوگر مکسچر ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
جب یہ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو پھر سیب کا چِھلکا اتارنے کے بعد اسے رگڑیں۔
اس کے بعد دودھ میں سیب کو ڈالیں اور اسے  مکس کرنے کے بعد برف کے کیوب ڈالیں۔
سب سے آخر میں ڈرائی فروٹ شربت میں شامل کریں اور پھر لیموں کا رس ڈال کر پیش کریں۔
نفرت کا شربت مزید صحت افزا بنانے کے لیے اس میں سویا یا باداموں والا دودھ ڈالا جا سکتا ہے۔
اس شربت میں فوڈ کلر کے علاوہ زعفران بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید بہتر ذائقے کے لیے ڈرائی فروٹ بھگو کر اُن کا پیسٹ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔    

شیئر: