Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع کی سربراہی میں سروے اور جغرافیائی اتھارٹی کا اجلاس

’شہروں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اصلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سروے اور جغرفیائی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں اتھارٹی کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔
اجلاس کے دوران مختلف شہروں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اصلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف شہروں میں مستقبل قریب اور بعید کے بنیادی ڈھانچے کے تصور پر بھی غور کیا گیا۔
تعمیرات کے شعبے میں اعلی معیار اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور تعاون کرنے والے تمام حکومتی و نجی اداروں کے حوالے سے جامع پالیسی ترتیب دی گئی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہریوں کو بہترین سروے اور جغرافیائی خدمات کی فراہمی قیادت کی ترجیحات میں سے ہے۔
 

شیئر: