Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کے پیغام کو پہنچانے کےلیے واٹس ایپ چینل کا آغاز

وقت کا تقاضا ہے کہ دینی معلومات اور پیغامات کو عام کیا جائے (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے سوشل میڈیا پررابطہ ایپلکیشن واٹس ایپ چینل لانچ کیا ہے۔
واٹس ایپ چینل کا مقصد دینی امور کی خبریں، حرمین شریفین کے اعتدال پسند پیغام اور دیگر معلومات کو بروقت مقامی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچانا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق دینی امور کے سربراہ نے  واٹس ایپ چینل کو لانچ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ’ دور حاضر میں ہم جس تیز رفتار ترقی سے گزر رہے ہیں اس میں جدید دور کے میڈیا ٹولز اور چینلز کو استعمال کرتے ہوئے یہ تقاضا ہے کہ دینی معلومات اور پیغامات کو عام کیا جائے‘۔

 جمعہ کے خطبات لوگوں تک فوری طورپر پہنچائے جائیں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)

 دینی امور کے ادارے کی جانب سے حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے اور بروقت و فوری طورپر لوگوں تک پہنچانے کےلیے واٹس ایپ کا چینل لانچ کیا گیا ہے۔
اس چینل کے ذریعے  دروس اور رپورٹوں کے علاوہ مختلف زبانوں میں تیار کیے جانے والے دینی کتابچے، معلومات اور جمعہ کے خطبات لوگوں تک فوری طورپر پہنچائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ اس وقت سب سے تیز رفتار اور زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے اسی لیے اس کا استعمال کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: