Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ فی گرام 10 درھم تک کم ہوگئے

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت میں 10 درھم کی کمی ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے بعد رواں ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 7.75 درھم سے 10 درھم کی کمی کے بعد مارکیٹ میں زیورات کی خریداری میں بتدریج بہتری آئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کچھ ڈیلرز نے قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔
امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 10 درھم کی کمی کے بعد 282.5 درھم تک آگئی۔
جبکہ 22 قیراط کی قیمت 9 درہم کی کمی کے بعد 261.75، 21 قیراط  8.75 درہم کی کمی کے بعد 253.25 اور 18 قیراط کی قیمت 217 درھم ہوگئی۔ 7.75 درھم کی کمی ہوئی۔
ایک جیولری کمپنی کے ڈائریکٹر نے  کہا کہ  قیمتوں میں کمی کا مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ اس سے سونے کی مانگ اور فروخت بڑھے گی۔
ایک اور جیولری کمپنی کے سی ای او نے کہا  سیلز آؤٹ لیٹس نے حال ہی میں سونے کی فروخت کے حوالے سے بہتری ریکارڈ کرائی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ کمی سیاحوں اور سونے کے زیورات تحائف کے طور پر دینے والوں کو خریداری کی جانب راغب کرے گی۔
ایک گولڈ شاپ کے مینجر نے کہا کہ مارکیٹوں میں سونے کے زیورات کی مانگ میں نسبتا بہتری دیکھی جارہی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: