Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عازمین کی سہولت کےلیے کیا اقدامات کررہا ہے؟

اعلی قسم کا سنگ مرمر خاص طور پر درآمد کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حکام نے ایک خاکہ پیش کیا ہے جس سے وہ سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کے لیے حج کو زیادہ سے زیادہ آسان بنا رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے نے ایک رپورٹ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عازمین کی آمد اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو اجاگر کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق ان اقدماات میں چوبیس گھنٹے ٹھنڈے زم زم کی فراہمی شامل ہے۔ محکمہ آب زمزم کے زیر انتظام اس آپریشن میں یومیہ 300 ٹن آب زم زم مکہ مکرمہ سے مسجد نبوی کے زائرین کے لیے پہنچایا جاتا ہے۔
آب زمزم کی لیبارٹریوں میں سخت جانچ کی جاتی ہے اور مسجد نبوی میں رکھے گئے ہزاروں کولروں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔


کولرز کی صفائی کا بھی انتظام ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی میں یہ کولر بیرونی صحنوں میں بھی رکھے گئے ہیں۔ ان کے ذریعے سادہ اور ٹھنڈا زم زم ہر وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان کولرز کی صفائی  اور سینیٹائزنگ کا بھی خاص انتظام  ہے۔
زائرین کو مسجد نبوی کے بیرونی حصے میں گرمی اور بارش سے بچانے کے لیے چھتریاں نصب ہیں۔ یہ سایہ فراہم کرنے کے ساتھ زائرین کو یکسوئی کے ساتھ نماز اور عبادت کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

چھتریاں 2 لاکھ 28 ہزار نمازیوں کوسایہ فراہم کرتی ہے (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی میں 250 چھتریاں دن میں اس کے صحن کو ڈھانپ لیتی ہیں۔ یہ  چھتریاں خوبصورت اور منفرد ڈیزائن سے آراستہ ہیں۔  ہر چھتری کے کھلنے پر 900 سے زائد نمازی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔ یہ چھتریاں 2 لاکھ 28 ہزار نمازیوں کوسایہ اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہر ایک چھتری کا وزن 40 ٹن ہے اور 15 میٹر اونچی ہیں۔

مسجد نبوی میں پھوار والے 436 پنکھے بھی نصب ہیں (فوٹو ایس پی اے)

مسجد نبوی میں پھوار والے 436 پنکھے بھی نصب ہیں جو زائرین کےلیے ٹھنڈا ماحول فراہم کرتے ہیں۔
مسجد نبوی اور اس کے صحن کے فرش کو ایک خاص سفید ’تاتوس‘ نامی سنگ مرمر سے مزین کیا گیا ہے یہ سورج کی تپش کو جذب کرکے فرش کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اعلی قسم کا سنگ مرمر خاص طور پر درآمد کیا گیا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: