Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیڈین منور فاروقی کی دوسری اہلیہ مہ جبین کوٹ والا کون ہیں؟

مہ جبین کا تعلق ممبئی سے لیکن وہ انٹرنیشنل سطح پر بالخصوص دبئی میں بھی کام کرتی ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
مشہور ریالٹی شو بگ باس 17  کے فاتح سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی مہ جبین کوٹ والا سے دوسری شادی کے بعد سے خبروں میں ہیں۔
ٹائمر آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے مبینہ طور پر 20 مئی کو اپنے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کیا۔
گو کہ منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئیں۔
نکاح کے بعد کی تصاویر میں منور فاروقی سفید ٹی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ جبکہ مہ جبین نے پنک رنگ کا سادہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی محدود سی تقریب ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل میں منعقد ہوئی۔
منور فاروقی کی نئی اہلیہ مہ جبین کوٹ والا ایک کاسمیٹکس آرٹسٹ ہیں۔ ان دونوں نے ابھی تک اپنی شادی کے متعلق کوئی باقاعدہ بیان یا تصاویر جاری نہیں کی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں شرکت کرنے والے منور فاروقی کے قریبی دوستوں کرن کندرا ور حنا خان نے بھی اس تقریب کی کوئی ویڈیوز یا تصاویر شیئر نہیں کیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کو پرائیویٹ رکھنے کی غرض کی مہمانوں کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں تھی۔
میک اپ آرٹسٹ مہ جبین نے دھانشری ورما، عامر علی، ویرون دھون سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔
ان کا تعلق ممبئی سے لیکن وہ انٹرنیشنل سطح پر بالخصوص دبئی میں بھی کام کرتی ہیں۔
انہوں نے ڈانس ریالٹی شو ‘جھلک دکھلا جا‘ میں دھانشری ورما کے ساتھ کام کیا اور اس کی ریکارڈنگ کے دوران کی بہت سی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
حال ہی میں منور فاروقی نے اپنے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے ہسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کی اور ان کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔

شیئر: