ٹریفک خلاف ورزیوں پر 11 سو سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 684 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 1163 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 4 اگست سے 10 اگست تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 684 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 103 جبکہ طائف تیسرے نمبر پر ہے جہاں 91 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’مدینہ منورہ میں 76، مکہ مکرمہ میں 49، عسیر میں 37 اور نجران میں 15 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔