Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ریاستیں رہائش کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ

’اکانومسٹ یونٹ کا گلوبل لائیوبلٹی انڈیکس میں زیادہ تر لوگوں نے خلیجی ریاستوں کو ترجیح دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی ادارے کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی دار الحکومتیں دنیا ان 10 شہروں میں شامل ہیں جن میں رہائش اختیار کرنا پسندیدہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اکانومسٹ یونٹ کا گلوبل لائیوبلٹی انڈیکس میں زیادہ تر لوگوں نے خلیجی ریاستوں کی ترجیح دی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’خلیجی ریاستیں دنیا میں مستحکم اور مضبوط ترین معیشت کے علاوہ سب سے زیادہ پر امن ہیں‘۔
’ خلیجی ریاستوں کی مجموعی قوت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ دنیا کے سرمایہ کار یہاں بڑا سرمایہ لگا رہے ہیں‘۔
’علاوہ ازیں یہ ریاستیں دنیا بھر کے ہنر مندوں اور نمایاں کارنامے انجام دینے والوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں‘۔
واضح رہے کہ انڈیکس میں دنیا کے 173 شہروں کو شامل کیا گیاہے جن میں 5 اہم سہولتوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے کہ ان شہروں میں استحکام ہو، صحت خدمات اور بہترین ماحول ہو، اچھی تعلیم اور بہترین بنیاد ڈھانچہ ہو۔
 

شیئر: