ایمریٹس کے 27 طیاروں کی جدید کاری مکمل، 11 ارب درھم کی سرمایہ کاری
پروگرام کے تحت طیاروں کی مجموعی تعداد 191 ہوگئی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ایمریٹس نے جدید کاری پروگرام کے حصے کے طور پر اپنے بیڑے کے 27 طیاروں کی تزئین و آرائش اور جدید کاری مکمل کرلی۔ جسے ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام تصور کیا جاتا ہے اس پروگرام پر مجموعی طور پر3 ارب ڈالر (تقریبا 11 ارب درھم) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس نے بتایا بیڑے میں شامل 25 ایئر بس اے 380 طیاروں کے علاوہ 2 بوئنگ 777 طیاروں کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے۔
گزشتہ مئی میں ایمریٹس نے اپنے طیاروں کو جدید بنانے کے پروگرام میں مزید 43 ایئر بس اے 380 طیارے اور 28 بوئنگ 777 طیارے شامل کیے ہیں اس پروگرام میں شامل طیاروں کی کل تعداد 191 ہوگئی ہے۔
ایمریٹس نے 120 طیاروں کے بیڑے کو جدید بنانے کا پروگرام شروع کا ہے جس میں 67 ایئر بس اے 380 اور 53 بوئنگ 777 طیارے شامل ہیں۔
جدید کاری پروگرام میں توسیع اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایئرلائن اپنہ مسافروں کو آرام دہ سفری تجربہ فراہم کرتی رہے۔
بوئنگ 777 امارات کے بیڑے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ ایئربس اے 380 مسافروں میں پسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے ہر طیارے کو سروس میں واپس آنے سے پہلے جدید کاری میں تقریبا 2 ہفتے لگتے ہیں۔ منصوبے میں فرسٹ کلاس کیبن کی تزئین و آرائش اور بزنس کلاس میں 38 نئی نشستوں کی تنصیب شامل ہے۔
نشستوں کی تقسیم کے علاوہ پریمیئم اکانومی کلاس میں 24 نشستیں اور اکانومی کلاس میں 256 سیٹس شامل ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں