متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
افغان وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، ’باہمی امور پر بات چیت ہوگی‘Node ID: 617296
-
افغان وزیر خارجہ کی کابل میں سعودی سفیر سے ملاقاتNode ID: 884361
دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خاص طور پر ترقیاتی شعبوں میں خدمت کے لیے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔
ملاقات میں افغانستان کی تعمیر نو اور استحکام کی حمایت کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد افغان عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
افغان وزیر داخلہ نے امارات اور افغانستان کے درمیان تعاون کی تعریف کی اور افغان عوام کے لیے امارات کی انسانی امداد کو سراہا۔
طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا’ سراج الدین حقانی کے ہمرہ طالبان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عبدالحقیق واسک بھی امارات کے دورے پر ہیں۔‘
اس سے قبل افغانستان کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ابوظبی میں امارات کے صدر کے علاوہ انڈیا کے نائب وزیر خارجہ وکرم میسری سے ملاقات کی تھی۔