Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ماں پر شیرخوار کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے کا الزام

پولیس نے قتل کے الزام میں ماں کو حراست میں لے لیا ( فائل فوٹو: العربیہ)
مصر میں سنگدل ماں پر شیرخوار کو باتھ ٹب میں ڈبو کر مارنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزمہ کا چار روزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
العربیہ  کے مطابق مصر کی کمشنری المنوفیہ میں ایک خاتون کو اپنے شیر خوار کو قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا تھا المنوفیہ کمشنری کے شبین ہسپتال میں ایک دس ماہ کے شیرخوار کی نعش لائی گئی، ڈاکٹروں کا شبہ تھا کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز بچے کی ماں سے کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا’ وہ بچے کو پالنا نہیں چاہتی تھی جس کی وجہ سے اسے قتل کیا۔‘
ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ’ پہلے بھی متعدد بار بچے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔‘
بچے کے والد کا کہنا تھا’ واقعہ سے قبل بچے کے جسم پر اکثر تشدد کے نشانات بھی دیکھے تھے جس پر غور نہیں کیا مگر اب حقیقت جان کر بہت دکھ ہورہا ہے۔‘

 

شیئر: