رمضان کے مہینے میں سوپ افطار کے وقت بہترین سٹارٹر کا کام کر سکتے ہیں۔
گرم گرم سوپ میں توانائی اور نشونما کے عناصر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس سے روزہ افطار کرنے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں ایسے چھ سوپ بتائے گئے ہیں جو افطار میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سرد موسم میں ہاٹ اینڈ سور سوپ کے مزے لیںNode ID: 343536
-
تھائی سوپ سے سرد موسم کا لطف اٹھائیںNode ID: 347776
-
فش کارن سوپ ایک منفرد ذائقہNode ID: 390236
آئیے جانتے ہیں وہ مزیدار سوپ کون سے ہیں۔
دال سبزی کا سوپ
دال سبزی کا سوپ نشوونما سے بھرپور سوپ ہے۔
خاص طور پر رمضان کے مہینے میں یہ سوپ خوب پیا جاتا ہے۔ اس سوپ میں دالیں، پالک، سبزیاں اور جڑی بوٹیاں ڈالی جاتی ہیں۔
فریکے چکن سوپ
فریکے چکن سوپ میں بھرپور مقدار میں نشوونما پائی جاتی ہے۔
اس رمضان میں فریکے اور چکن کا سوپ خوشبودار مسالوں کے ساتھ بنائیں اور خوب محظوظ ہوں۔
بھنی ہوئی توری کا سوپ
بھنی ہوئی توری میں کیلوریز نہایت کم لیکن وٹامن بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں توانائی حاصل کرنے اور وزن کم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے یہ سوپ پیا جا سکتا ہے۔
جو کا سوپ
مسالوں میں ہلکی آنچ پر پکا ہوا یہ گرم سوپ افطار کے وقت پیا جا سکتا ہے جس کے کئی فوائد ہیں۔
اورزو سوپ
مصر میں یہ سوپ بہت مشہور ہے جو کہ جلدی اور آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ اس میں اورزو، نمک، کالی مرچ، لیمن ساس اور زیتون کا تیل، پسندیدہ سبزی یا چکن میں ڈالا جاتا ہے۔
ہریرہ
ہریرہ مراکش کا مشہور سوپ ہے جس میں ٹماٹر، دالیں اور حمص ڈالے جاتے ہیں۔
اس سوپ کے پینے سے روزے دار نہ صرف تروتازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔