پاکستان میں جمعرات 24 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
جمعرات 24 اپریل 2025 17:04
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار رہی جبکہ آخری تجارتی دن کو اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو بالترتیب 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے اور 9,195 روپے پر برقرار رہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بھی مستحکم رہیں، جو 3,457 روپے اور 2,963 روپے پر ٹریڈ کی گئیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور 3,338 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئی، جبکہ چاندی بھی موجودہ قیمت 32.93 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔