متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کو تارکین وطن کے لیے دنیا کے چوٹی کے 10 دوستانہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹر نیشنز کی ’ایز آف سیٹلنگ اِن 2024 انڈیکس‘ کے 56 لاکھ ممبر ہیں اور وہ خود کو تارکین وطن کا سب سے بڑا عالمی نیٹ ورک کہتی ہے۔
اس نیٹ ورک میں 53 شہر ہیں جن کی تین کیٹیگریز ہیں جن میں ’کلچر اینڈ ویلکم‘، ’مقامی لوگوں کا دوستانہ رویہ‘ اور ’فائنڈنگ فرینڈز‘ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امارات کی ریاست راس الخیمہ حکومت کا اساتذہ کے لیے منفرد اقدامNode ID: 881687
-
مسقط کے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کا پویلین قائمNode ID: 888847
راس الخیمہ کو نمبر پانچ پر اور مسقط کو 10ویں نمبر پر رینک کیا گیا۔ دبئی کو 11ویں اور سعودی دارالحکومت ریاض کو 12 نمبر پر رینک کیا گیا۔ اسی طرح ابوظبی کو 14ویں اور قطر کے دارالحکومت دوحہ نے 15ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
انڈیکس کے مطابق راس الخیمہ اور مسقط نے ’انڈیکس پر اچھا پرفارم کیا لیکن وہ تارکین وطن کے ثقافت میں گھلنے ملنے میں آسانی اور لوگوں کے دوستانہ رویے کی وجہ سے فہرست میں اوپر ابھرے۔‘
انٹر نیشنز نے ریاض کو ’2024 میں سب سے بڑا فاتح‘ قرار دیا جس نے 2023 کے مقابلے میں 10 نمبر کی بہتری دکھائی اور انڈیکس کے تمام پہلوؤں میں کارکردگی دکھائی۔
ریاض نے ثقافت اور خیرمقدم کرنے کی وجہ سے انڈیکس میں ترقی کی اور 2023 میں 30ویں سے گذشتہ برس 14ویں نمبر پر چھلانگ لگائی۔