Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں سعودی ، قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات و مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے قطری وزیراعظم وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات و مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
بعدازاں سعودی ، قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آغاز میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور ان میں مزید اضافے کے حوالے سے مختلف امورزیر غور آئے۔


وزرائےخارجہ نے رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے منٹس پر دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی ، قطری رابطہ کونسل کے فریم ورک کے اندر بین الاقوامی حوالے سے دوطرفہ کثیر الجہتی تعاون اور متعدد اقدامات کے ذریعے تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزۃ لیا گیا۔
اجلاس کے آخر میں سعودی وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے رابطہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے منٹس پر دستخط کیے۔
اجلاس میں سعودی وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی اور قطر میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے بھی شرکت کی۔

 

شیئر: