Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: انڈین کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

اہم نکات
  • بی سی سی آئی کا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس کا بائیکاٹ
  • پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے بینر تلے ہونے والے تمام ایونٹس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی پیر کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے
اے سی سی کو آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ اور ستمبر میں شیڈول بائنیل مینز ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اے سی سی کے موجودہ سربراہ محسن نقوی ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر روانہ ہو گئے

پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج سے چین کا دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر محمد اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی 2025 تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اس کے امن و استحکام پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
 ’دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘

 

شیئر: