اردن سے عازمین حج کے قافلوں کی آمد کا آغاز ہو گیا۔ بسوں کے ذریعے عازمین حج تبوک کی سرحدی چیک پوسٹ ’حالۃ عمار‘ پہنچے جہاں انکی امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
عازمین حج اپنے ہی ملک میں سعودی ’ای سم‘ کیسے حاصل کریں؟
Node ID: 889994 -
اب تک 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج ارض مقدس پہنچ گئے
Node ID: 890014
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پڑوسی ملک اردن سے بری راستے کے ذریعے آنے والے عازمین حج کے لیے تبوک ریجن کی چیک پوسٹ حالہ عمار ہے جہاں سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے عازمین کے استقبال کے لیے اضافی کاونٹز قائم کیے گئے ہیں تاکہ امیگریشن کی کارروائی جلد از جلد مکمل کی جاسکے اور عازمین کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے بری ، سمندری اور فضائی پورٹس پر ایسے اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے جو عربی کے علاوہ دیگر زبانوں سے بھی واقفیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے اردن سے آنے والے عازمین تبوک پہنچ کر وہاں سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں جہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔