اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین اورعرب یونین برائے خلائی علوم و فلکیات کے رکن ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ ذی الحجہ کا چاند منگل 27 مئی کو دیکھا جاسکے گا۔ بدھ 28 مئی کو یکم ذی الحجہ ہو نے کا امکان ہے۔‘
امارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان کا کہنا تھا’ ذی الحجہ کا چاند منگل 27 مئی کو امارات کے وقت کے مطابق شام 7 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
امارات میں عیدالاضحی کب اور تعطیلات کتنی ہوں گی؟Node ID: 889598
-
بیشتر خلیجی شہری عید الاضحی تعطیلات میں دبئی کا رخ کریں گےNode ID: 889941
’اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت تقریبا 12 گھنٹے ہو گی۔ ذی الحجہ کا چاند 28 مئی کو غروب کے بعد 38 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔‘
ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا ’فلکیاتی علوم کے مطابق 28 مئی یکم ذی الحجہ ہوگی، اس اعتبار سے عید الاضحی 6 جون 2025 کو متوقع ہے۔‘