اگر آپ نے معروف امریکی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈییسٹی نیشن‘ دیکھی ہے تو آپ جانتے ہوں گے کہ اس میں کہانی کا آغاز ایک نوجوان کے اچانک خوفناک خواب سے ہوتا ہے، جس میں وہ مستقبل میں ہونے والے ایک ہولناک حادثے کو دیکھتا ہے اور پھر یہ خواب حقیقت بننے لگتا ہے۔
حال ہی میں دنیا بھر میں فائنل ڈیسٹی نیشن فلم فرنچائز کا چھٹا حصہ ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ ریلیز کیا گیا ہے جس کی سکریننگ دنیا بھر کے سینما گھروں میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
کیا پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ کے دروازے اب بند ہو گئے ہیں؟Node ID: 889843
حال ہی میں اس فلم کے آرٹ سے جڑی کہانی کی ہی نقل میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں فلم کی سکریننگ کے دوران سینما کی چھت کا ٹکرا ٹوٹ کر گر پڑا۔
ہالی وڈ کی خبریں دینے والی معروف ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق یہ واقعہ پچھلے ہفتے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے علاقے لا پلاٹا میں واقع ’سینما اوچو‘ میں پیش آیا، جسے ارجنٹائن کے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے ’انفوبائے‘ نے رپورٹ کیا۔
19 مئی کو رات 9 بجے فلم کی نمائش ہو رہی تھی جس میں مرکزی کرداروں کو عجیب و غریب حادثات کے ذریعے موت کا سامنا ہوتا ہے۔ تقریباً 40 ناظرین اس وقت ہال میں موجود تھے جب تھیٹر نمبر 4 کی چھت سے ملبہ گرنے لگا۔
A woman in Argentina watching FINAL DESTINATION: BLOODLINES in a movie theater was injured after a piece of the roof fell on her. pic.twitter.com/rRv0AJNzFL
— The HoloFiles - Movies & TV News & Reviews (@theholofiles) May 25, 2025
29 سالہ فیامہ ویلاورڈے جو اپنی 11 سالہ بیٹی اور ایک دوست کے ساتھ فلم دیکھنے آئی تھیں، نے سپینش زبان میں بتایا ’ایک زوردار آواز آئی۔ شروع میں ہم سمجھے یہ فلم کا حصہ ہے کیونکہ ہم فلم میں اتنے مگن تھے لیکن فوراً بعد چھت کا ایک ٹکڑا آ کر مجھ پر گرا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ملبے کے ٹکڑے ان کے کندھے، کمر، گھٹنے اور ٹخنے پر لگے، میرا سر اس لیے بچ گیا کیونکہ میں ہلکا سا بازوؤں کے سہارے جھکی ہوئی تھی۔‘
Fue a ver Destino final y terminó herida tras caída del techo
Fiamma Villaverde (29) fue a un cine en La Plata, Argentina, para ver Destino final con su hija y un amigo. Casi al final de la película, un bloque del techo cayó sobre ella. pic.twitter.com/jhSWUsGute
— A24compy (@a24compy) May 22, 2025
موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں چھت میں ایک بڑا سوراخ اور فرش پر ملبہ دیکھا جا سکتا ہے، جو سینما کی نشستوں کے درمیان بکھرا ہوا ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کی ہلچل اور ایک دوسرے سے حیرت میں باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے۔
مقامی رپورٹس کے مطابق، سینما ہال کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور فلم بینوں نے قیاس ظاہر کیا ہے کہ شہر میں ہونے والی شدید بارش اس نقصان کا سبب ہو سکتی ہے۔

فیامہ ویلاورڈے نے بتایا کہ وہ اس واقعے پر قانونی شکایت درج کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اپنے وکیل سے رابطہ کر چکی ہیں، کیونکہ انہیں شدید چوٹوں اور ایکسرے میں سامنے آنے والی ’چوٹ کی وجہ سے لگنے والے زخم‘ کی وجہ سے کئی دن کام سے غیر حاضر رہنا پڑا۔
دوسری جانب اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ متعدد اکاؤنٹس سے ایک پرانی تصویر نکال کر اس واقعے سے منسوب کی جانے لگی۔
اس وائرل تصویر میں بھی ایک سینما کی چھت کو گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، لیکن یہ تصویر امریکی ریاست واشنگٹن سے ہے اور فروری 2025 میں ’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘ کی نمائش کے دوران پیش آنے والے چھت گرنے کے حادثے کو دکھاتی ہے۔
