فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے چیف آف دی دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسانوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات لیاچین شہر میں ہوئی۔
بیان کے مطابق ملاقات دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلق کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خیال رہے فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ آذر بائیجان کے دورے پر ہیں۔