Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو ملک کے کون سے حصے گرمی کی زد میں ہوں گے اور بادل کہاں برسیں گے؟

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات اور جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں انتباہ کی گئی ہے کہ جمعرات سے سنیچر کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
خیبر پختونخوا: صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک اور گردونواح میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، لاہوراور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سندھ: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
پاکستان کے زیرانتطام کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 

شیئر: