Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: سوراب شہر میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مارے گئے

بلوچستان کے ضلع سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مارے گئے-
درجنوں مسلح افراد نے شہر میں داخل ہوکر سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا- کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگاکر تباہ کردیا -
حکام کے مطابق جمعہ کی شام کو کوئٹہ سے تقریبا 220 کلومیٹر دور سوراب شہر میں جدید اسلحہ سے لیس درجنوں عسکریت پسند داخل ہوئے اور اہم عمارتوں اور سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
مسلح افراد نے شہر میں واقع پولیس تھانے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی  رہائش گاہ کو آگ لگادی -
اسسٹنٹ کمشنر سوراب شے اکبر نے اردو نیوز کو ٹیلیفون پر بتایا کہ مسلح افراد نے جب حملہ کیا تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ہدایت بلیدی گھر میں موجود تھے-
انہوں نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے پولیس تھانے اور کئی گاڑیوں کو جلایا جبکہ شہر میں واقع بینکوں کو بھی نقصان پہنچایا -
پولیس ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ مسلح افراد نے دو پولیس گاڑیوں، ایک لیویز گاڑی، پولیس اور لیویز کے مال خانوں، گیسٹ ہاؤس کو بھی جلایا جبکہ قیدیوں کی وین کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مسلغ افراد نے سڑکوں پر گاڑیوں کو روک کر تلاش لی۔
بلوچستان میں اس طرز کے حملوں میں تیزی آئی ہے- اس سے قبل سوراب سے ملحقہ قلات، منگچر، زہری اور دوسرے علاقوں میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران درجنوں افراد داخل ہوکر سرکاری عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا چکے ہیں-

شیئر: