Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان، بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور بارش کی توقع ہے۔
بالائی علاقوں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سنیچر کو بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آندھی یا موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درخت، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق موہنجوداڑو اور سبی 48 ڈگری جبکہ دادو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، لسبیلہ اور تربت میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

شیئر: