سعودی وزیر خارجہ کی کویت میں جی سی سی کے وزارتی اجلاس میں شرکت
مشترکہ خلیجی اقدامات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے کویت کی میزبانی میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 164 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ خلیجی اقدامات کو فروغ دینے کے طریقوں اور دسمبر 2024 میں جی سی سی کی سپریم کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف وزارتی اور تیکنیکی کمیٹیوں اور جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس شامل تھیں۔
اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصا غزہ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد بھی موجود تھے۔
