اسلام آباد میں قتل ہونے والی چترال کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن نے کہا ہے کہ ’میری بیٹی کے قتل کا تعلق کسی دشمنی یا تنازعے سے نہیں ہے۔‘
منگل کو چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا کسی کے ساتھ کوئی تنازع یا دشمنی نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ پولیس اور ایجنسیوں کا کام ہے کہ وہ تحقیق کریں کہ آیا یہ کوئی ڈکیتی کا واقعہ تھا یا اِس کی وجہ کچھ اور تھی۔‘
’میری حکومت سے گزارش ہے کہ میری بیٹی کے قتل میں جو شخص بھی ملوث ہے اسے بے نقاب کر کے سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔‘
ایک سوال پر یوسف حسن نے کہا کہ ’چترال کے لوگ بہت پُرامن ہے اور وہ لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑتے۔‘