Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی عرفات ہسپتال کے موبائل یونٹ نے 14 ایمرجنسی کارڈیک آپریشن کیے

آپریشن کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی براہِ راست نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
مشرقی عرفات ہسپتال کے شعبۂ امراضِ قلب کے  موبائل یونٹ نے حج کے پہلے دن سے آج تک دل کے علاج کے لیے 14 مرتبہ ایمرجنسی طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے مریضوں کی جان بچائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایمرجنسی طریقے میں ایک لمبی، پتلی اور لچکدار نلکی  کو (جسے ’کیتھٹر‘ اور اس کے ذریعے طبی امداد یا علاج کو ’کیتھیٹر آئزیشن‘ کہتے ہیں)، خون کو جسم کے حصوں تک پہنچانے اور واپس دل تک لانے والی ٹیوب میں داخل کرکے، دل کے امرض کا علاج کیا جاتا ہے۔
مکہ ہیلتھ کلسٹر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ہنگامی طریقۂ کار، مکہ شہر میں واقع کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی فیلڈ کی براہِ راست نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔
موبائل’کیتھیٹر آئزیشن یونٹ‘ مقامات مقدسہ میں رہ کر کام کر رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر موقع پر مریضوں کو فوری علاج فراہم کرتا ہے۔
اس یونٹ میں امراضِ قلب کی ماہر ٹیم شامل ہوتی ہے جسے مریض کو پروسیجر سے پہلے بے ہوش کرنے والے کوالیفائڈ سعودی پروفیشنل، نرسنگ سٹاف اور فوری علاج کے لیے دستیاب لوگوں کی مدد حاصل ہوتی ہے۔
 اہلکاروں کا کہنا ہے اس انیشییٹو نے مریضوں کو سپیشل مراکز میں بھیجنے کی ضرورت ہی ختم کر دی ہے۔ اس سے نہ صرف مریضوں کی حفاظت زیادہ بہتر ہو سکتی ہے بلکہ انھیں مسلسل طبی نگرانی دستیاب رہتی ہے۔
عرب نیوز نے اس سے قبل وزیرِ صحت فہد الجلال کے حوالے سے بتایا تھا کہ گزشتہ دو برس کی انتھک محنت اور تجربات کے بعد ایسی ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے جس سے ڈرون، ادویات ایک سے دوسری جگہ کامیابی کے ساتھ منتقل کر پائیں گے۔
ان ڈرونز میں ٹھنڈک کا ایسا نظام استعمال کیا گیا ہے جو انتہائی زیادہ درجۂ حرارت میں بھی دواؤں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہ تھا کہ آئندہ چند برسوں میں اس ٹیکنالوجی میں نئی جدتیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
ڈرونز کے ذریع دواوں کی ایک سے دوسری جگہ فراہمی سعودی وژن 2030 کے اس  پروگرام کے تحت ہے جس سے مملکت میں طبی شعبی میں جامع تبدیلیاں لائی جا رہی ہے۔

 

شیئر: