Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کے تین سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔‘
عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ ’ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔‘
انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ اُن کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی اِس پوسٹ کے بعد انہوں نے اور میرب علی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک فیملی تقریب میں منگنی کی تھی۔ منگنی کے بعد دونوں اکثر و بیشتر مختلف تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے نظر آتے تھے۔
قبل ازیں، عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوعِ گفتگو رہی ہے، جس کے بعد اُن کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

 

شیئر: