آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پالتو جانوروں کی ویڈیوز کا رجحان مختصر ویڈیوز والے پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
ان ویڈیوز پر پالتو جانوروں کی جذباتی کہانیوں اور منفرد کرداروں کی وجہ سے کروڑوں ناظرین کھنچے چلے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آپ گھر بیٹھے خلا میں سیلفی کیسے لے سکتے ہیں؟Node ID: 890581
-
ناسا کے خلائی مشن نے سورج کے قریب پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیاNode ID: 890624
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ایک ادرک کے رنگ والی بلی کو دکھایا گیا ہے جو غریب ہوتی ہے اور ایک امیر کتے اور اس کی سفید بلی گرل فرینڈ کے طعنوں کا نشانہ بنتی ہے۔
59 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ بلی مزدوری کرنے، کھڑکیاں صاف کرنے اور دیگر محنت کے کام کر کے ترقی کرتے ہوئے امیر بن جاتی ہے اور آخر میں طعنے دینے والے کتے اور بلی کو حیران کر دیتی ہے جو اسے حقیر سمجھتے تھے۔
یہ ویڈیو اپریل میں وائرل ہوئی اور اب تک تقریباً 150 ملین یعنی 15 کروڑ بار دیکھی جا چکی ہے۔
جذباتی کہانیوں والے جانوروں کے ڈراموں سے اے آئی تخلیق کار لاکھوں کما رہے ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس وائرل مواد کے پیچھے ایک چینی تخلیق کار ’آنشینگ‘ ہیں۔
وہ کئی سارے ایسے ہی چینلز چلا رہے ہیں جن میں سے دو کے 10 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور ان چینلز سے وہ ایک معقول آمدن بھی حاصل کرتے ہیں۔
آنشینگ نے بتایا کہ ’میں ایک ایسی ویڈیو سے، جس کے ایک کروڑ سے زیادہ ویوز ہوں، تقریباً 12 سو سے دو ہزار یوان (تقریباً 170 سے 280 امریکی ڈالر) کما لیتا ہوں اور اس نے ماہانہ آمدنی تقریباً 20 ہزار یوان (یعنی 3,000 امریکی ڈالر) بن جاتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی چینی ایپس پر آمدنی انتہائی کم ہونے کے باعث وہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر منتقل ہو گئے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ’مین لینڈ پلیٹ فارم پر 80 لاکھ ویوز والی ویڈیو سے مجھے صرف 50 یوآن ملے، اس لیے مالی وجوہات کی بنیاد پر غیر چینی پلیٹ فارمز کا انتخاب کیا۔‘
یہ ویڈیوز اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے نہ کہ صرف کم وقت میں بنائی جا سکتی ہیں بلکہ ان کو تخلیق کرنا انتہائی سستا بھی ہے۔
آنشینگ کے مطابق وہ ویڈیوز بنانے پر ماہانہ 50 یوآن سے بھی کم خرچ کرتے ہیں اور روزانہ دو سے تین ویڈیوز بناتے ہیں۔ وہ نیا سکرپٹ بھی نہیں لکھتے بلکہ موجودہ کہانیوں کو نیا انداز دیتے ہیں۔
ان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سے ایک، جس کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویوز ہیں، میں وہی سکرپٹ استعمال کیا گیا ہے جو ادرک کے رنگ کی بلی والی ویڈیو میں استعمال کیا گیا تھا لیکن اس دوسری ویڈیو میں مرکزی کردار میں ڈزنی کی ایلسا ہے جبکہ طنز کرنے والے کردار سنو وائٹ اور ونڈر وومن ہے۔