کویتی وزارت تعلیم نے خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے سبب مختلف مقامات پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 90 ایمرجنسی شیلٹرز تیار کیے ہیں۔
ان شیلٹرز کو شہری دفاع کے مقررہ ضوابط کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں انہیں استعمال کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
-
کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، پانچ افراد ہلاک، کئی زخمیNode ID: 890471
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق یہ اقدام طلبا کے تحفظ اور تعلیمی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ اداروں اور حکام کے ساتھ مل کر روازنہ صورتحا ل کی مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
کویتی وزارت تعلیم نے جو 90 شیلٹرز تیار کیے ہیں شہری دفاع کی ٹیمیں ان کا باقاعدہ معائنہ کرتی ہیں تاکہ کسی بھی کمی کو فوری طورپر پورا کیا جاسکے۔
وزیرتعلیم و تربیت انجینئرجلال الطبطبائی نے ہنگامی بنیادوں پر وزارت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں تاکہ سکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلیے فوری ایکشن کو یقینی بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ تعلیمی اداروں کے لیے ریپیڈ ایکشن فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امتحانات کے دوران طلبا کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔‘
وزارت نے یقین دلایا کہ بارویں جماعت کے دوسرے سمسٹر کے امتحانات جاری رہیں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔