Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہوگا

سعودی وزیر نے سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر کا کہنا ہے’ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا’ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔‘
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن کے شعبے میں تیز رفتار توسیع ہو رہی ہے جبکہ طیاروں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔‘
واضح رہے سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی عرب کی جانب سے فعال شرکت رہی جس میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور سرمایہ کاری کے وزارتوں کے ساتھ نجی شعبے کا کردار بھی اہم رہا۔

 

شیئر: