Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری پر افسوس ہے: قطر

’قطر نے تمام فریقوں سے دانشمندی، تحمل اور کشیدگی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قطر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ وہ ان واقعات کو نہایت تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔
قطر نے تمام عسکری کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے اور حل طلب معاملات کے لیے مکالمے اور سفارتی راستوں پر لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے آج  اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں خبردار کیا کہ خطے میں موجودہ سنگین کشیدگی کے نہایت خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جو علاقائی اور عالمی سطح پر تباہ کن ثابت ہوں گے۔
قطر نے اس موقع پر تمام فریقوں سے دانشمندی، تحمل اور کشیدگی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: